
ابوظبی میں مقیم 29 سالہ انیل کمار بولا نے 100 ملین درہم کا انعام جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
انیل کمار بولا کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ گزشتہ چند سالوں سے ابوظبی میں مقیم ہیں، انہوں نے ایک نجی لاٹری اسکیم میں شرکت کی تھی جس کے نتائج نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی۔
انیل کمار نے اپنی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی خواب سے کم نہیں، نہیں بار بار خود کو یاد دلاتا ہوں کہ میں واقعی 100 ملین درہم جیت چکا ہوں، ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ یہ سب سچ ہے۔







