تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

کون سے ممالک کی افواج غزہ میں رہیں گی، فیصلہ اسرائیل کرے گا: نیتن یاہو

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل یہ فیصلہ کرے گا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے لیے مجوزہ بین الاقوامی فورس میں کون سی غیر ملکی افواج کو شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

امریکی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ وہ غزہ میں اپنی فوجیں نہیں بھیجے گی، تاہم انہوں نے انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، مصر، قطر، ترکی اور آذربائیجان سے بات کی ہے کہ وہ اس کثیرالقومی فورس میں حصہ ڈالیں۔

نیتن یاہو نے کابینہ اجلاس میں کہا، ”ہم اپنی سکیورٹی میں مکمل کنٹرول رکھتے ہیں اور یہ واضح کر دیا ہے کہ بین الاقوامی فورسز کے معاملے میں اسرائیل خود فیصلہ کرے گا کہ کونسی فورس قابل قبول نہیں ہے۔ یہ بات امریکا کے لیے بھی قابل قبول ہے۔

جواب دیں

Back to top button