تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

بحیرہ چین میں موجود امریکی بحری بیڑے کے دو طیارے 30 منٹ میں تباہ

جنوبی بحیرہ چین میں موجود امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس نیمٹز (USS Nimitz) پر تعینات ایک لڑاکا طیارہ اور ایک ہیلی کاپٹر اتوار کی دوپہر محض 30 منٹ کے وقفے سے حادثے کا شکار ہوکر سمندر میں گر گئے۔ تاہم خوش قسمتی سے دونوں واقعات میں تمام پانچ اہلکار محفوظ رہے۔

امریکی بحریہ کے بحرالکاہل بیڑے (Pacific Fleet) کے مطابق حادثے میں شامل ہیلی کاپٹر ایم ایچ-60 آر سی ہاک (MH-60R Sea Hawk) کے عملے کو بحفاظت بچالیا گیا، جبکہ ایف/اے-18 ایف سپر ہارنیٹ (F/A-18F Super Hornet) لڑاکا طیارے کے دونوں پائلٹس نے ایجیکٹ کر کے اپنی جانیں بچائیں۔ ترجمان کے مطابق ”تمام پانچ اہلکار محفوظ اور مستحکم حالت میں ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں حادثات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں واقعات ایک دوسرے سے منسلک تھے یا محض اتفاقیہ حادثات ہیں۔

جواب دیں

Back to top button