تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

طالبان کسی اور کے ایجنڈے پر، مذاکرات میں تعطل

پاکستان اور طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا دوسرا دور بظاہر تعطل کا شکار ہوگیا ہے ۔

 

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کسی اور کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق طالبان کا ایجنڈا دونوں ممالک اور خطے کے مفاد میں نہیں ہے ، ٹی ٹی پی کے بارے میں ان کا موقف قابل اعتراض ہے۔

 

مذاکرات میں شامل پاکستانی وفد نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے طالبان کو اقدامات کرنا ہونگے۔

 

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کابل نے دو نکاری مجوزہ مسودہ پاکستانی مذاکرات کاروں کے حوالے کردیا ہے،قبل ازیں مذاکرات کے دوران افغانستان سے دراندازی کا سلسلہ بھی جاری رہا، پاک فوج کا کہنا ہے کہ دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں،برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق طالبان رجیم کے ترجمان اور افغان وزارت دفاع نے پاکستان میں دراندازیوں کے معاملے پر تبصرے سے انکار کردیا ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان میں فتنہ الخوارج کی ایک بار پھر دراندازی کی کوشش ناکام بنادیں، فورسز کی مؤثر کارروائی میں 4 خودکش بمباروں سمیت 25 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

جواب دیں

Back to top button