
پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ میں دل کی گہرائیوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر داخہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری گاڑی تقریباً 9 ماہ بعد واپس دلوانے میں مدد کی ۔
انہوں نے کہا کہ سچ ہمیشہ کی جیت ہوتی ہے ، الحمدللّہ۔
صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ میں آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان کا بھی بے حد شکرگزار ہوں جنہوں نے اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھا اور فوری کارروائی کی۔
کرکٹر نے بتایا کہ پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس گزشتہ 3، 4 دن سے مجھ سے مسلسل رابطے میں رہی ۔
واضح رہے کہ گاڑی فروخت کرنے کے دوران بڑا مالی فراڈ ہوگیا تھا جس پر انہوں نے پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صہیب مقصود نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فراڈ کا معاملہ واضح کیا تھا۔







