تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

جائیداد کا تنازع: درجنوں افراد کا زمیندار کے گھر پر دھاوا ، ملزمان لوٹ مار کر کے فرار

پولیس کے مطابق سرگودھا کی تحصیل شاہپور کے گاؤں الہٰ آباد کے رہائشی زمیندار نے پولیس کو بتایا کہ 25 سے زائد مسلح ملزمان نے گزشتہ شب اس کے گھر پر دھاوا بولا، اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

متاثرہ زمیندار کے مطابق ملزمان اس کی بیٹی کا جہیز اور گھر سے دیگر تمام قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔

 

سرگودھا شاہپور صدر پولیس نے تین خواتین سمیت 14 نامزد اور 12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

جواب دیں

Back to top button