
نجی ٹی وی چینل کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے ضلع ٹانک کے علاقے گرہ بڈھا میں واقعہ گرلز پرائمری اسکول کو دھماکا کرکے تباہ کردیا۔
ڈی پی او ٹانک شبیر حسین شاہ نے بتایاکہ دھماکے سےگرلز پرائمری اسکول کی عمارت مکمل تباہ ہوگئی ہے تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈی پی او کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقےکی ناکہ بندی کرکےسرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچا دیا جائے گا ۔







