تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

سعودی عرب سے تعلقات نہیں چاہتے وہ صحرا میں اونٹ پر گھومتے رہیں ، اسرائیلی وزیر خزانہ

دائیں بازو کی مذہبی جماعت ریلیجیس صہیونزم پارٹی کے سربراہ اور اسرائیلی وزیر خزانہ بیتزالیل اسموٹریچ نے جمعرات کو یروشلم میں منعقد ایک کانفرنس جس کا اہتمام زومیٹ انسٹیٹیوٹ اور مکور ریشون اخبار نے کیا تھا۔

کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی کے امکان کو سخت الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے توہین آمیز انداز میں کہا کہ اگر سعودی عرب کہتا ہے کہ فلسطینی ریاست کے بدلے تعلقات معمول پر لائیں، تو نہیں، شکریہ، وہ سعودی عرب کے صحرا میں اونٹ پر سواری جاری رکھیں اور ہم اپنی معیشت، معاشرے اور ریاست کو ترقی دیتے رہیں گے ۔

جواب دیں

Back to top button