
پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری نے آئندہ ہفتے ہونے والی ملاقات کی تصدیق کی۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی چن پنگ کے مابین ملاقات 30 اکتوبر کو جنوبی کوریا میں ہو گی ۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ صدر شی سے ملاقات کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا تھا کہ ’ہماری کافی طویل ملاقات طے ہے۔ ہمیں اپنا درمیان بہت سے شکوک و شبہات پر کام کرنا ہے، کئی سوالات ہیں اور ہمارے زبردست مشترکہ اثاثے ہیں۔‘
ٹرمپ نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ کچھ نہ کچھ ہو جائے گا۔ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں لیکن یہ کافی اہم ہے۔‘
صدر ٹرمپ نے چین کو دھمکی دی تھی کہ اگر چین نے نایاب معدنیات کی برآمد پر عائد پابندی نہ اُٹھائی تو امریکہ نومبر سے چینی مصنوعات پر سو فیصد ٹیرف عائد کر دے گا
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دوسری بار اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ان کی چین کے صدر شی کے ساتھ باضابطہ ملاقات ہو گی۔







