
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق
آرمی چیف کے دورہ مصر پر ان کی ملاقات مصری افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی اور وزیر دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبد المجید سے
ملاقات ہوئی ۔
دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
مصری وزارتِ دفاع کے دورے میں فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مصری افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
فیلڈ مارشل نے جامعۃُ الازھر میں شیخ الازھر شیخ احمد الطیب سے بھی ملاقات کی، فیلڈ مارشل نے گم نام سپاہیوں کی یادگار اور سابق صدر انور السادات کی قبر پر پھول رکھے ۔







