تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

یونیورسٹی آف لاہور کی خواتین کھلاڑیوں نے ریجنل والی بال چیمپئن شپ جیت لی

لاہور(طیب رمضان سے)یونیورسٹی آف لاہور (UoL) کی خواتین کھلاڑیوں نے اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے UoL انڈور سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ پہلی ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (APSUP) ریجنل والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (LCWU) کو 3-0 سے شکست دے دی۔

 

دو روزہ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شامل تھیں ، جنہوں نے غیر معمولی ٹیلنٹ اور پرجوش مقابلے کا مظاہرہ کیا۔ یونیورسٹی آف لاہور پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہا، جس نے شاندار ٹیم ورک، مستقل مزاجی اور تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

 

سیمی فائنل میں یونیورسٹی نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ نہایت آرام سے پنجاب یونیورسٹی کی لڑکیوں کو 3-0 سے شکست دی جبکہ LCWU کی ٹیم نے منہاج یونیورسٹی کو اسی سکور سے زیر کیا۔انفرادی ایوارڈز نے یونیورسٹی کو مجموعی برتری دلا دی ہے

 

عترت النساء کو ٹورنامنٹ کی بہترین سپائیکر قرار دیا گیا، نبیلہ نے بیسٹ سیٹر کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور خوشحال کو بہترین ڈیفینڈر قرار دیا گیا تاہم ثانیہ، سوریہ، مبینہ، قندیل اور ہالا نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

 

ہیڈ کوچ کفایت اللہ نے اپنے کھلاڑیوں کے نظم و ضبط اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ "یہ کامیابی مہینوں کی بھرپور تربیت اور عزم کا نتیجہ ہے۔ ہر کھلاڑی نے اپنا بہترین کھیل پیش کی ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ اب ہم اس رفتار کو قومی مرحلے تک لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔”

 

اے پی ایس یو پی کے بینر تلے منعقد ہونے والے اس ایونٹ کا مقصد نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کے درمیان کھیلوں کے تعاون کو مضبوط بنانا اور طلباء اور کھلاڑیوں کو مسابقتی پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ یہ چیمپئن شپ ٹائٹل خواتین کے یونیورسٹی کھیلوں میں ایک پاور ہاؤس کے طور پر یونیورسٹی کی بڑھتی ہوئی ساکھ کی تصدیق کرتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button