تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے خودکشی کرلی

وفاقی دارالحکومت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ افسرکی رہائش گاہ پر پیش آیا، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہو سکے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے عملے سے پستول لے کر خود کو گولی ماری۔

 

ابتدائی طور پرواقعہ کو خودکشی قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اصل وجوہات جاننے کے لیے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جائے وقوعہ کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

 

ایس پی عدیل اکبرکے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے تاکہ واقعے سے متعلق حقائق سامنے آ سکیں۔

جواب دیں

Back to top button