تازہ ترینجرم کہانیخبریںسیاسیاتپاکستان

چیک پوسٹ پر تلاشی میں تاخیر بچے کی موت کا سبب ، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا نوٹس

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک کمسن بچے کی لاش ایک خاتون کے سامنے پڑی ہے۔

 

ویڈیو میں خاتون براہوی زبان میں یہ کہہ رہی ہے کہ بچے کو بخار ہوا تھا اور ہم کراچی جارہے تھے ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چھ گھنٹے تک اوتھل میں چیک پوسٹ پر روکا گیا جس کے باعث بچے ہلاک ہو گیا۔

 

بچے کی ہلاکت کے خلاف لوگوں نے بطور احتجاج اس مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ کچھ دیر کے لیے بند کیا۔

بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے مبینہ طور چیک پوسٹ پر مسافر بس کی تلاشی میں تاخیر کی وجہ سے کمسن بچے کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

 

بچے کی ہلاکت کا واقعہ منگل کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں کوسٹ گارڈز کی چیک پوسٹ پر پیش آیا تھا۔

بلوچستان اسمبلی سے مولانا ہدایت الرحمان نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی چیک پوسٹوں پر لوگوں کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ اس پر آواز اٹھاتے ہیں لیکن کسی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

جواب دیں

Back to top button