تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

جب کپتان نے کہا کہ آپ کل ڈیبیو کریں گے تو ساری رات خوشی سے نیند نہیں آئی ، آصف آفریدی

38 سال کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی نے کہا ہے کہ جب کپتان نے کہا کہ آپ کل ڈیبیو کریں گے تو ساری رات خوشی سے نیند نہیں آئی، گھر والے بھی کافی خوش تھے۔

 

اپنی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے آصف آفریدی کا کہنا تھا کہ اس عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنا اور اس میں بہترین بولنگ کرنا کافی خوشی کی بات ہے۔

 

واضح رہے کہ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 92 سالہ ریکارڈ توڑنے والے پاکستانی اسپنر آصف آفریدی اپنی کارکردگی سے کافی مطمئن اور خوش ہیں۔

 

جنوبی افریقہ کے خلاف آصف آفریدی نے اپنے پہلے میچ میں ہی منفرد اعزاز اپنے نام کیا اور انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

 

38 سال کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے ہیں ۔

جواب دیں

Back to top button