تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

امریکہ کی روس پر نئی پابندیاں ، دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

امریکہ نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان امریکی پابندیوں کا مقصد یوکرین کے ساتھ امن معاہدے کرنے کے لیے روس پر دباؤ ڈالنا ہے۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’ہر بار میری ولادمیر (پوتن) سے بات چیت بہت اچھی ہوتی ہے اور پھر کچھ ہوتا نہیں ہے ۔

 

اوول آفس میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے پوتن پر تنقید کی کہ وہ امن کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں اور انھوں نے امید ظاہر کی کہ ان پابندیوں سے انھیں امن کے مجبور کیا جا سکے گا۔

 

صدر ٹرمپ نے پابندیوں کو ’زبردست‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں اُمید ہے کہ اگر روس جنگ ختم کرنے پر تیار ہو گیا تو انھیں فوری ختم کیا جا سکتا ہے۔

 

امریکہ کے سیکریٹری خزانہ کا کہنا ہے کہ صدر پوتن کی جانب سے جنگ ختم نہ کرنے کے سبب نئی پابندیاں عائد کرنا ضروری تھیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ آئل کمپنیاں کریملن کی ’جنگی مشینوں‘ کی فنڈنگ کرتی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button