تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

تیونس کے ساحلی علاقے میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی ، 40 افراد ہلاک

تیونس کے ساحلی علاقے میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی ہے۔ اس حادثے میں کم سے کم 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ یہ رواں سال کشتی ڈوبنے کا سب سے زیادہ مہلک حادثے ہے اور ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

 

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ کشتی بحیرہ روم کی مہدیہ بندرگاہ کے قریب ڈوبی اور اس میں 70 غیر قانونی تارکینِ وطن سوار تھے جن میں سے 30 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

 

کشتی پر سوار افراد کا تعلق کن ممالک سے ہے اس بارے میں زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں لیکن کہا جار رہا ہے کہ کشتی پر سوار افراد صحرائے صحارا کے ذیلی کے علاقوں سے تھے۔

جواب دیں

Back to top button