تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

پاکستانی ٹیم 138 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 68 رنز کا ہدف

پنڈی ٹیسٹ میں آج کھیل کے چوتھے دن کے آغاز سے ہی قومی ٹیم مشکلات میں گھری رہی اور پہلے سیشن میں ہی ایک کے بعد ایک وکٹ گرنا شروع ہوگئی۔

آج کھیل کے آغاز میں سب سے پہلے پاکستان کے بابراعظم 50 رنز پر کر آوٹ ہوئے جس کے بعد تھوڑی ہی دیر میں دیگر بیٹرز بھی پویلین لوٹ گئے اور محمد رضوان 18 رنز بنا سکے۔

اس کے بعد سلمان علی آغا نے 28 اور ساجد خان نے 13 رنز بنائے جب کہ نعمان علی اور شاہین آفریدی صفر رنز پر آؤٹ ہوئے، آصف آفریدی صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 68 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button