تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

ضلع نوشکی میں دو نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ نوشکی شہر میں مغربی بائی پاس کے علاقے میں پیش آیا۔

فون پر رابطہ کرنے پر نوشکی پولیس کے ایک اہلکار غلام محمد نے بتایا کہ دونوں اہلکار قیدیوں کی ڈیوٹی کے حوالے سے پولیس لائن جا رہے تھے کہ غریب آباد میں بائی پاس کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے کی وجہ سے دونوں اہلکار زندگی کی بازی ہار گئے۔ ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا۔

مارے جانے والے اہلکاروں کی شناخت عبدالرازق اور عبیداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

جواب دیں

Back to top button