
عبد الرحمن ارشد :
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ اگر خیبرپختونخواہ حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں حکومت بلوچستان کو منتقل کر دیا جائے تاکہ دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ کیا جاسکے ۔
https://x.com/MohsinnaqviC42/status/1980911169054593513?t=P0-fjfPOwo1X6SMCOGYMpg&s=19
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی اس نشاندہی کو سراہتے ہوئے کہا کہ
یہ بلٹ پروف گاڑیاں فوری طور پر بلوچستان بھیجی جائیں گی تاکہ دہشت گردی کے خلاف کاروائیوں کو مؤثر بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ان بلٹ پروف گاڑیوں کو ناکارہ ہونے کی وجہ سے واپس کرنے کی ہدایت کی تھی ۔







