
ٹورزم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (TDCP) کے زیرِاہتمام انسٹی ٹیوٹ آف ٹورزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (ITHM) جوہر ٹاؤن لاہور میں عالمی شیف ڈے کے موقع پر ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں معروف شیف حضرات، ماہرینِ مہمان نوازی، اساتذہ، طلباء اور سیاحت کے شعبے سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔





