Uncategorizedتازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

بلوچستان حکومت نے تین خواتین کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیے ، وہ تین خواتین کون ہیں ؟

محکمہ داخلہ کے اس نوٹیفیکیشن کے مطابق ان میں ڈاکٹر شلی بلوچ ، سید بی بی اور نازگل شامل ہیں

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حکومت نے تین خواتین سیاسی کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کردیے ہیں۔

 

جن تین خواتین کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے ان کا تعلق بلچستان کے علاقے تربت سے ہے۔

 

محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ان میں ڈاکٹر شلی بلوچ ، سید بی بی اور نازگل شامل ہیں۔

 

ان میں سے ڈاکٹر شلی بلوچ بلوچستان وومن فورم کی آرگنائزر ہیں جبکہ باقی دونوں خواتین بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مقامی کارکن ہیں۔

 

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر شلی بلوچ نے فون پر اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تربت میں ان کے گھر پر نوٹس بھی آیا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ جب نوٹس آیا تو اس وقت وہ خود تربت میں موجود نہیں تھیں اس لیے ان کے گھر والوں کو قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے بتایا کہ انھیں متعلقہ حکام کے سامنے پیش ہونا ہے۔

 

ڈاکٹر شلی بلوچ کے مطابق، اہلکاروں کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ جمعے تک پیش نہیں ہوئیں تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جائیں گے۔

 

انھوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف یہ اقدام شبیربلوچ نامی ایک سیاسی کارکن کی جبری گمشدگی کے نو سال مکمل ہونے پر تربت شہرمیں منعقدہ ایک سیمینار میں شرکت کے بعد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button