Uncategorizedتازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

کے پی حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لےرہی تو ہمیں دے دیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے پی اور وفاق کے تنازع میں کود پڑے

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ کے پی حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لےرہی تو ہمیں دے دیں۔

 

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سامان درکار ہے۔

 

واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں آئی جی کے پی کے حوالے کی تھیں مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بلٹ پروف گاڑیاں ناکارہ ہونے کی وجہ سے واپس کرنےکی ہدایت کی ہے ۔

جواب دیں

Back to top button