تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

خود بھاگے ہوئے ہیں، لوگوں سے کہتے ہیں کہ باہر نکل آئیں اور آگ لگائیں ، عظمیٰ بخآری

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹی ایل پی کی 130 مساجد حکومتی تحویل میں لی جا چکی ہیں، جبکہ اس کے 223 مدارس کی جیو ٹیگنگ کر لی گئی ہے، وفاقی حکومت کو اس جماعت کو بین کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے، امید ہے کہ اس شر پسند جماعت کو جلد بین کر دیا جائے گا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی فرقے، جماعت یا گروہ کے خلاف ایکشن نہیں، دہشت گرد سوچ کے خلاف ایکشن ہے، والدین بچوں کو اس جماعت کی سرگرمیوں سے بچائیں، ورنہ ان پر دہشت گردی کے مقدمے ہوں گے، جو بچہ ایسی سرگرمی میں ملوث ہو گا اسے کہیں داخلہ ملے گا نہ ویزا، نہ ہی ملک میں کوئی سہولت ملے گی۔

 

انہوں نے امیر تحریک لبیک کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کے سربراہ اور ان کے بھائی کو ٹریس کیا جا رہا ہے، بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، خود بھاگے ہوئے ہیں، لوگوں سے کہتے ہیں کہ باہر نکل آئیں اور آگ لگائیں

جواب دیں

Back to top button