
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں 17 ویں نیشنل ورکشاپ میں بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا پیچھا کر کے صوبے کو اس ناسور سے نجات دلائی جائے گی۔
سید عاصم منیر نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، کسی بھی براہِ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، صوبے کے لوگ نہایت باصلاحیت، باہمت اور محبِ وطن ہیں، ذاتی سیاسی مفادات پر مبنی ایجنڈوں کو رد کر کے ملکی مفاد کو مقدم رکھنا ہو گا۔







