
پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر میں ہونے والے معاہدے کے متعلق بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے گفتگو کی ۔
گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے نہیں بلکہ افغانستان میں برسرِِاقتدار افغان طالبان سے ہوئے ہیں ۔
پیر کی شب ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران جب وزیرِ دفاع سے افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تفصیلات کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا وہ اس کے تفصیلات نہیں بتا سکتے اور اسے خفیہ رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے میں تین چیزیں شامل ہیں:
1: پناہ گزینوں کی واپسی
2: ٹی ٹی پی کی سرپرستی
3:سیز فائر







