
ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مجھے لگتا ہے کہ ہم چین کے ساتھ ٹھیک رہیں گے، چین تائیوان پر حملہ نہیں کرنا چاہتا، اگلے سال کے شروع میں چین کا دورہ کروں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا میری ترجیح چین کے ساتھ منصفانہ تجارتی معاہدے تک پہنچنا ہے، توقع ہے اس ماہ کے آخر میں صدر شی جن پنگ کے ساتھ جنوبی کوریا میں تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا میں چین کے ساتھ اچھا رہنا چاہتا ہوں، مجھے چینی صدرکے ساتھ اپنے تعلقات بہت پسند ہیں، ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔







