تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ہم قطعی طور پر ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کریں گے ، وزیر دفاع خواجہ آصف

پیر کی رات ایک نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملکی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ عمران خان نے کہا تو بات نہیں کی اور اب کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دوں کہ ہم نے ٹی ٹی پی سے بات نہیں کی، افغان طالبان سے بات کی ہے جن کی وہاں پر حکمرانی ہے اور ان کے ساتھ ہمارے غیر رسمی سفارتی تعلقات ہیں۔‘

ہم قطعی طور پر ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کریں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قطر میں پاکستان اور افغان طالبان کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ماحول میں تلخی نہیں تھی۔ انھوں نے کہا کہ ’قطر اور ترکی کے ثالثوں کی موجودگی نے ماحول کو سنجیدہ بنایا ہوا تھا۔

جواب دیں

Back to top button