تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاہدہ برقرار رہے ، حماس رہنما خلیل الحیا

ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاہدہ برقرار رہے، اور اس کی پاسداری کے لیے ہم بہت پر عزم ہیں

حماس کے رہنما خلیل الحیا قاہرہنیوز چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم امن معاہدے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔

انٹرویو میں خلیل الحیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والا غزہ جنگ بندی معاہدہ قائم رہے گا کیونکہ ’ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاہدہ برقرار رہے، اور اس کی پاسداری کے لیے ہم بہت پر عزم ہیں۔

الحیا نے غزہ امن معاہدے کے لیے مصر، قطر اور ترکی کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔

یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں تاخیر کے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حماس یرغمالیوں کی لاشیں تلاش کرنے اور انھیں طے شدہ وقت کے اندر اندر اسرائیل کے حوالے کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی چاہتے ہیں کہ یرغمالیوں کی لاشیں ان کے ورثا تک جلد از جلد پہنچا دی جائیں تاکہ ہمارے اپنوں کی لاشیں ہمارے حوالے کر دی جائیں اور ہم ان کی باعزت طریقے سے تدفین کر سکیں۔

جواب دیں

Back to top button