
خامنہ ای نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر نئے سرے سے جوہری مذاکرات کا آغاز کرنے کی امریکی پیشکش پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا، ’امریکی صدر بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ انہوں نے ایران کی ایٹمی صنعت پر بمباری کرکے تباہ کر دیا، بہت اچھے، خواب دیکھتے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کا امریکا سے کیا تعلق ہے کہ ایران کے پاس جوہری تنصیبات ہیں یا نہیں؟ امریکا کی یہ مداخلت نامناسب، غلط اور زبردستی ہے۔







