تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

ٹماٹر کی قیمت 700 روپے کلو پر پہنچ گئی ، آخر اس مہنگائی کی وجہ کیا ہے ؟

نہ صرف ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے بلکہ سیب اور انار کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔

پاکستان کے مخلتف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں ٹماٹر کی قیمت 500 روپے سے 700 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

کراچی سبزی منڈی اور اسلام آباد سبزی منڈی میں کام کرنے والے تاجروں کے مطابق، گذشتہ رات کراچی میں ہول سیل میں ٹماٹر کی قیمت 550 روپے فی کلو تھی دوسری جانب اسلام آباد سبزی منڈی میں گزشتہ رات ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تھی۔

کراچی اور اسلام آباد میں ٹماٹر کی ریٹیل قیمت 600 سے 700 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

کراچی ہول سیل فریش فروٹس مرچنٹس ایسوی ایشن کے چیئرمین زاہد اعوان نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ کراچی میں افغانستان سے ٹماٹر کی سپلائی کافی تعداد میں ہو رہی تھی جو چمن بارڈر کے ذریعے کراچی آتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دراصل میں یہ ایرانی ٹماٹر ہوتے ہیں جنھیں افغانستان کے تاجر چمن بارڈر سے پاکستان برآمد کرتے ہیں۔

زاہد اعوان نے بتایا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے بعد سے چمن بارڈر سے ان کی سپلائی رکی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان سے سیب، انار اور انگور بھی پاکستان درآمد ہوتا ہے اور اس وقت سیب اور انار کی قیمت بھی بہت زیادہ ہو گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button