
پاکستان نے میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 95 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گری تھی جب امام الحق سترہ رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
شان مسعود 38 اور عبداللہ شفیق 37 رنز بنا چکے ہیں۔
قبل ازیں جنوبی افریقا دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹاس جیتنے میں ناکام رہا۔
پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک کھلاڑی کی تبدیلی کی گئی ہے۔
اس کی گئی تبدیلی میں فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا جو آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔







