تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

دونوں ممالک دہشتگردی پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں گے ، خواجہ آصف

ایک عرب نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدے کا بنیادی مقصد دہشتگردی کے مسئلے کو ختم کرنا ہے کیونکہ دہشتگردی برسوں سے پاکستان اورافغانستان کے سرحدی علاقوں کو متاثر کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے دہشتگردی کا مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست جھڑپ تک پہنچ گیا تھا تاہم اب دونوں ممالک اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ دہشتگردی کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دہشتگردی پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں گے ورنہ خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button