تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

غزہ میں فضائی کاروائی کے بعد اسرائیل کا جنگ بندی پر دوبارہ عملدرآمد کا اعلان

ہسپتال ذرائع کے مطابق ان حملوں میں 44 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں

اتوار کے روز غزہ پر فضائی حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی پر عملدرآمد کا اعلان کیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ان حملوں میں 44 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ فضائی حملے حماس کی جانب سے جنگ بندی کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے جواب میں کیے گئے تھے۔

فضائی حملوں سے قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ رفح میں شدت پسندوں نے اس کے اہلکاروں پر فائرنگ کی اور ٹینک شک میزائل داغا تھا جس کے نتیجے میں اس کے دو فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

دوسری جانب حماس کا کہنا تھا کہ اسے اسرائیل کے زیرِ کنٹرول علاقے میں ہونے والے کسی تصادم کی اطلاعات نہیں۔

مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے کے بعد، اسرائیلی فوج اعلان کیا کہ اس نے ایک بار پھر ’جنگ بندی کی تجدید کا عمل شروع کر دیا ہے،‘ اور وہ معاہدے کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے لیکن ’اس کی کسی بھی خلاف ورزی کا سختی سے جواب دے گا۔

جواب دیں

Back to top button