تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

وزیراعظم کا دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے لیے محبت بھرا پیغام

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہندو برادری کو دیوالی کی ڈھیروں خوشیوں کی مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ روشنیوں کا تہوار دیوالی، روشنی کی تاریکی اور امید کی مایوسی پر فتح کے جشن کی عکاسی کرتا ہے، میں پاکستان میں ہندو برادری کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، دیوالی مناتے وقت آئیں ہم سب مل کر مستقبل کو مثبت سوچ اور اتحاد کے نظریے سے دیکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے ہم اپنے معاشرے میں تنوع پر فخر کرتے ہیں جو ہمارے قومی دھارے کو مزید مضبوط بناتا ہے، یہ ہماری مشترکہ ثقافت کو تقویت بخشتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے ایک ایسے ہی پاکستان کا تصور دیا تھا، ایسا پاکستان جو تمام برادریوں کوبلا تفریق مذہب، نسل یا ذات کے برابری اور آزادی حاصل ہو

جواب دیں

Back to top button