تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

” میں تمھاری طرح کاروبار میں نہیں پڑا ” ڈرگ ڈیلر کہنے پر کولمبین صدر کی ٹرمپ پر لفظی گولہ باری

میں تمھاری طرح کاروبار میں نہیں پڑا، میں منشیات ڈیلر تو کیا ایک بزنس مین بھی نہیں ہوں

ڈرگ ڈیلر کہنے پر کولمبیا کے صدر نے ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں ، انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ تمہیں کولمبیا کے بارے میں کچھ نہیں معلوم، تمہیں انسانیت سیکھنے کیلئے ون ہنڈریڈ ائرز آف سولی ٹیوڈ نامی کتاب پڑھنی چاہئے ،میں تمھاری طرح کاروبار میں نہیں پڑا، میں منشیات ڈیلر تو کیا ایک بزنس مین بھی نہیں ہوں، میرے دل میں دولت کی کوئی ہوس نہیں ہے، میں ایک سوشلسٹ ہوں اور انسانیت اور سب سے زیادہ زندگی کا احترام کرتا ہوں، وہ زندگی جسے تمہارے تیل نے خطرے میں ڈال دیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ امریکا نے کارابین کے علاقے میں ایک حملے کے دوران کولمبیا کے ایک ماہی گیر کو قتل کیا، حالانکہ امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ کشتی جو ایلخاندرو کی تھی، منشیات لے کر جا رہی تھی ۔

جواب دیں

Back to top button