تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

گڈ اور بیڈ طالبان کی تھیوری بری طرح ناکام ہوچکی ہے ، رانا ثناءاللہ

رانا ثنا اللّٰہ نے لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وہ ہمارے لوگوں کو شہید کریں اور دوسری طرف مذاکرات کریں، ہمارا مطالبہ ہی یہی ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں بند کریں، دہشت گردی کی کارروائیاں پہلے بند کی جائیں پھر بات ہوسکتی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پچھلے 40 سال سے دہشت گردوں سے مذاکرات ہی ہوتے آئے ہیں اور کیا نتیجہ نکلا ہے، دہشت گردی کسی طور پر قابلِ قبول نہیں، گڈ اور بیڈ طالبان کی تھیوری بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

 

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم نے افغانستان کا ہمیشہ ساتھ دیا، انتہائی افسوس ہے کہ اس طرف سے ہمیشہ تکلیف ملتی رہی، ہم مزید اپنے پیاروں کے اور افسروں کے جنازے نہیں اٹھا سکتے

جواب دیں

Back to top button