تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

سیز فائر کے بعد پاکستان کا مبینہ حملہ ، طالبان کا جوابی کارروائی نہ کرنے کا اعلان

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے ایکس‘ پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں اُنھوں نے الزام لگایا کہ جمعے کی شب پاکستان کی فوج نے پکتیکا میں شہری علاقوں پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغان حکومت افغانستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ان کارروائیوں کا جواب دینے کا حق محفوط رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان کی ’جارحیت‘ کے باوجود فی الحال جوابی کارروائِی نہیں کریں گے ۔

جواب دیں

Back to top button