تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پاکستان کا گڈ طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ ، 70 سے زائد دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی جانے والی اس کارروائِی میں 70 سے زائد ’دہشت گرد‘ مارے گئے

پاکستان میں سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعے کی شب جنوبی اور شمالی وزیرستان سے ملحقہ افغان علاقوں میں حافظ گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

پاکستان کے سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی جانے والی اس کارروائِی میں 70 سے زائد ’دہشت گرد‘ مارے گئے۔

 

افغان طالبان نے اسے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے لیکن پاکستان کی حکومت اور فوج نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

 

واضح رہے کہ حافظ گل بہادر گروپ حکومت کا حمایتی گروپ سمجھا جاتا تھا اور ایسی اطلاعات تھیں کہ یہ گروپ طالبان کے اندر پاکستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کے خلاف تھا۔

 

اس گروپ کے بارے میں تجزیہ کار یہی کہتے آئے ہیں کہ یہ ’گُڈ طالبان‘ تھے۔

جواب دیں

Back to top button