تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کےحوالے نہیں ہونے دیں گے ، فلیڈ مارشل

پاکستان دنیا کی بہترین فوج ہے ،دشمن پاکستانی افواج اور عوام کے درمیان دوری پیدا کرنا چاہتا ہے

پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف سید عاصم منیر کا کہنا تھا قوم کو یقین دلاتا ہوں ان شااللہ، ہم اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کےحوالے نہیں ہونے دیں گے۔

 

ان کا کا کہنا تھا کہ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ہر سپاہی، سیلر، فضائیہ کے جوانوں، مرد، خواتین، بچے، بزرگ کو جنہوں نےکٹھن حالات میں اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، وطن کے دفاع میں شہید ہونے والوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔

 

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا افواج پاکستان دنیا کی بہترین فوج ہے ،دشمن پاکستانی افواج اور عوام کے درمیان دوری پیدا کرنا چاہتا ہے، شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں، دشمن اپنے مذموم مقاصد کےلیے ہمارے عوام، مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں

جواب دیں

Back to top button