تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پاکستان میں اب وہ افغانی رہے گا جس کے پاس ویزا ہو گا ، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں تین صوبوں کے وزرائےاعلیٰ، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شریک ہوئے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جگہ مزمل اسلم نے نمائندگی کی ۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں افغان مہاجرین سے متعلق معاملات زیرغورآئے ۔

 

اجلاس کوافغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی مرحلہ وار وطن واپسی شروع کی گئی، 16اکتوبر2025 تک 14لاکھ77ہزار592 افغانیوں کو واپس بھیجا جاچکا ہے ۔

 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ پاکستان میں صرف انہی افعان باشندوں کواجازت ہوگی جن کےپاس ویزاہوگا۔ بریفنگ میں کہا گیاکہ پاکستان میں غیرقانونی افغان باشندوں کو پناہ دینا اورانہیں گیسٹ ہاؤسزمیں قیام کی اجازت قانوناً جرم ہے ۔

جواب دیں

Back to top button