تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ۔

اجلاس میں 3 صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شریک ہوئے ہیں۔

اجلاس میں نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں سیلاب کے سبب ہونے والے نقصانات، سیلاب متاثرین کی بحالی میں ہونے والی پیش رفت پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں گندم پالیسی پر بھی بات چیت ہو گی۔

جواب دیں

Back to top button