تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پوٹن اور ٹرمپ کے درمیان 2 گھنٹے سے زیادہ ٹیلی فون کال جاری رہی ، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ روسی پوتن اور صدر ٹرمپ کے مابین بات چیت ’دو گھنٹے سے زیادہ وقت جاری رہی۔‘

واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیرولین لیویٹ نے ٹرمپ کے مؤقف کو ہی دہراتے ہوئے کہا کہ یہ بات چیت ’اچھی اور نتیجہ خیز‘ تھی اور یہ ’بڑی پیشرفت ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ جب آج زیلنسکی وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے تو اس حوالے سے بات چیت جاری رہے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد اتنی جلد امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ٹرمپ ’بہت زیادہ کریڈٹ کے مستحق ہیں

جواب دیں

Back to top button