
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ۔
اداکارہ کو اقوام متحدہ پاکستان نے نیا نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔
انسٹاگرام پر جاری کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا کہ ہانیہ عامر اپنے نئے کردار کے تحت اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے آگاہی پھیلانے، عملی اقدامات کی ترغیب دینے اور ملک بھر میں خواتین و لڑکیوں کی آواز کو مزید مضبوط کرنے میں مدد کریں گی۔
ہانیہ عامر نے خواتین کے لیے برابری اور انہیں با اختیار بنانے کو اولین ترجیح قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی کو اپنے خواب پورے کرنے کا حق ملنا چاہیے ۔







