تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

شاید عمران خان سہیل آفریدی کو جانتے بھی نہیں ، انہیں مراد سعید کی سفارش پر نامزد کیا گیا ہے ، انکشاف

ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف نے مراد سعید کی سفارش پر اعتماد کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا انتخاب کیا

ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع نے حال ہی میں ہونے والے نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بارے میں میں تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے ۔

ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مراد سعید نے فیملی کی ایک خاتون رکن کے ذریعے بشریٰ بی بی کی فیملی کے توسط سے عمران خان تک سہیل آفریدی کا نام پہنچایا۔

ذریعے کے مطابق، عمران خان سہیل آفریدی کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے تھے، لیکن مراد سعید کی سفارش پر اعتماد کرتے ہوئے انہوں نے انہیں نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا۔

ذریعے نے مزید کہا کہ شاید عمران خان یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ سہیل آفریدی کون ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیموں کی جانب سے اپنے خلاف ہونے والی تنقید سے سخت دل برداشتہ تھے، اور اس مہم کا ذمہ دار وہ بنیادی طور پر علیمہ خان کو ٹھہراتے تھے۔

جواب دیں

Back to top button