تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

خوارج کی خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، آپریشن میں45 خوارج ہلاک

چاک و چوبند سیکورٹی فورسز مہمند میں پاک فوج نے خوارج کی دراندازی کے پلان کو چکنا چور کر دیا ہے ۔

سیکورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیے، کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مہمند میں آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، آپریشن میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button