تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

تحریک انصاف کی رکن کو تحریک لبیک کے حق میں تقریر کرنا مہنگی پڑ گئی ، مقدمہ درج

ٹی ایل پی کی حمایت میں تقریر کرنے پر تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی سیمابیہ طاہر کے خلاف مقدمہ درج

تحریک لبیک پاکستان کی حمایت میں پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ رُکن صوبائی اسمبلی سیمابیہ طاہر کو تقریر مہنگی پڑ گئی ۔

سیمابیہ طاہر کے خلاف عوام کو مذ ہبی بنیادوں پر اُکسانے، بدامنی اور نفرت پھیلانے اور افواج پاکستان کے اہلکاروں کو بغاوت پر اُکسانے جیسے الزامات پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق 14 اکتوبر (منگل) کو راولپنڈی کی اڈیالہ روڈ پر پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنما اور کارکنان جمع ہوئے اور انھوں نے ’عوامی اسمبلی‘ کے نام سے اجتماع کا انعقاد کیا۔ اس اجتماع کے دوران سیمابیہ طاہر نے ایک تقریر کی اور کہا کہ ’جس طرح آپ نے ہمارے ملک میں لوگوں پر ظلم و ستم کیے ہیں جس طرح اُن کی لاشوں پر آپ کے فوجیوں نے، آپ کی پولیس نے اور آپ کے رینجرز اہلکاروں نے بوٹ رکھ کر بے حرمتی کی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ آپ نے آج دن تک پاکستان کے لیے کچھ نہیں کیا۔۔۔ آپ نے 17 جون کو 25 مئی کو 26 نومبر کو اور پھر پرسوں (پیر کے روز) گولی کیوں چلائی۔‘

ایف آئی آر کے مطابق سیمابیہ طاہر کی اس تقریر کا متن انتہائی سنگین اور احساس نوعیت کا ہے اور انھوں نے دانستہ طور پر ایک مذہبی جماعت کے مریدکے میں ہونے والے پر تشدد اجتماع کا بلواسطہ حوالہ دیتے ہوئے ناصرف ٹی ایل پی کی حوصلہ افزائی کی بلکہ مذہبی اور فرقہ وارانہ نفرت اور تعصب کو فروغ دیا جس سے مذہبی بنیادوں پر عوام کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف مزید دہشت گردانہ حملوں کے قوی خدشات پیدا ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button