تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ کمی

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 16 اکتوبر سے مؤثر ہوں گی اور ان کا اطلاق اگلے 15 روز تک رہے گا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 39 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 275 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

 

وزارتِ خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 181 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 162 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

 

ترجمان وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ رد و بدل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کے تحت کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button