تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاک ، افغان کشیدگی: کراچی میں افغان بستی مسمار

کراچی میں افغان بستی مسمار کرنے پر پولیس کو مزاحمت کا سامنا

پاکستان اور افغانستان میں حالیہ کشیدگی کے بعد افغان شہریوں کو واپس بہیجنے کے عمل میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے-
ایم نائن موٹر وے کے ساتھ سہراب گوٹھ کے نزدیک یہ افغان بستی کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی تھی اور وقت کے ساتھ ساتھ اس نے ایک باقاعدہ آبادی کی شکل اختیار کر لی تھی –
پولیس اور رینجرز کی موجودگی میں بلڈوزر اور ہیوی مشنری کی مدد سے افغان بستی کو مسمار کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کے دوران پولیس کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ پرائم لوکیشن کی زمین ہے جس پر کچھ لوگ قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انسدادِ تجاوزات سیل کے سربراہ شیان انجم کا کہنا ہے کہ اس وقت تک 200 مکانات منہدم کر چکے ہیں جبکہ ان کے پاس پانچ سو مکانات کا ہدف ہے-
ان کا کہنا ہے کہ ان کے ریکارڈ کے مطابق یہاں 14 ہزار لوگ مقیم تھے جن میں سے اب صرف 1300 یہاں رہ گئے ہیں-

جواب دیں

Back to top button