
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دے دی-
ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا آغاز جنوبی افریقا کے بیٹر ریان ریکلیٹن اور ٹونی ڈی ذوزی نے کیا لیکن ڈی ذوذی اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہو گئے۔
نعمان علی نے پہلے ٹریسٹن اسٹبز اور پھر ڈیوڈبریوس کا شکار کیا –
جبکہ ساجد خان نے ریان ریکلیٹن کو 45 رنز پر کیچ آؤٹ کروا دیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے وریینی اور سبراین کو آؤٹ کیا جبکہ ساجد خان نے متھو سوامے کو اپنا شکار بنایا جبکہ آخری کھلاڑی کو بھی شاہین آفریدی نے بولڈ کیا-





