
مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے امیر نے چند عرصہ قبل ایک نجی ٹی وی چینل کے پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیا ۔
انٹرویو کے دوران جہاں دیگر موضوعات کر زیر بحث بنایا گیا وہی میزبان صحافی نے سعد حسین رضوی سے ان کے ذریعہ معاش کے بارے میں سوال کیا ۔
امیر تحریک لبیک پاکستان کا کہنا تھا کہ وہ لاہور میں کافی مدت سے ایک بڑے پیمانے پر لائیو سٹاک کا کاروبار کرتے ہیں اور یہی ہی ان کا ذریعہ معاش ہے۔
انہوں نے اپنی وراثتی زمین کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کی ان کے والد بانی تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی آج بھی 12 یا 13 مربع کے مالک ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سب کچھ ہے اور ہم وراثتی طور پر زمیندار ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی عام مولوی اتنی تگڑی بات نہیں کر سکتا جتنی ان کے والد کر گزرے ہیں کیوں کہ وہ وراثتی طور پر زمیندار اور کھاتے پیتے تھے ۔







